کسان سمان نیدھی یوجنا کا فائدہ سیدھے کسانوں کو ملے گا: مودی

سہسرام ( نامہ نگار) رہتاس ضلع کے صدر مقام سہسرام  کے ڈی ار ڈی اے بھون مین اتوار کو تہوار جیسا ماحول دیکھنے کو ملا ۔ یہاں وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے ویب کاسٹنگ کے ذریعہ گورکھپور سے کسان سمان نیدھی منصوبہ کا افتتاح کیا۔ اس منصوبہ کے تحت سرکار نے کسانون کے کھاتے میں دو ھزار روپے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رہتاس ضلع کے 1069 کسانون نے پہلے مرحلے میں اس منصوبہ کا فائدہ حاصل کیا ہے۔ اس منصوبہ کے فائدہ کو حاصل کرنے کے لیے ضلع کے 14854 کسانون نے درخواست دی تھی جس میں 9152 کسانوں کی درخواست کے لیے زرعی کوارڈنیٹر کسان صلاح کار کمیٹی نے سفارش کی ہے۔ سرکل افسروں نے 3723 کسانوں کا اور اے ڈی ایم نے 3456 کسانوں کی درخواست کو ریاستی سطح پر سفارش کے ساتھ  بہار سرکار کو ارسال کر دیا ہے۔
رابطہ عامہ افسر رہتاس نے بتایا کہ باقی بچے کسانوں کی درخواست کو بھی جلد سرکار کو روانہ کر دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت کم جوت والے کسانوں کو 6000 روپیہ فی کسان دو ہزار کی تین قسطوں میں دیا جائیگا۔ ڈی ار ڈی اے بھون میں رہتاس ضلع ڈی ایم پنکج دیکشت، ڈی ڈی سی، رابطہ عامہ افسر ڈاکٹر کشور انند، زراعت افسر، سرکل افسر  اور ضلع، بلاک سطح کے سبھی افسر موجود تھے۔
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply