سہرسہ میں بے لگام رفتار نے پھر ایک زندگی چھین لی

سہرسہ (نمائندہ)…..  بے لگام رفتار نے پھر ایک گھر کی خوشیوں کو چھین لیا ہے اور ہنستا کھیلتا خاندان ایک جھٹکے میں اجڑ گیا. معاملہ سہرسہ صدر تھانہ کے رہوا منی نہر کے پاس کا ہے جب  گیا ضلع سے ٹرینگ کر واپس آرہے پولیس  جوان کی بس نے میاں بیوی کے جوڑے کو جو ٹہلنے نکلے تھے  کو کچل ڈالا ، مشتعل لوگوں نے گهنٹوں سڑک کو جام کیا.

ایکسیڈنٹ کے بعد پولیس بس
سہرسہ ضلع  کے  رہوا منی پل کے نزدیک  تیز رفتار سے گیا ضلع سے سہرسہ آ رہی پولیس جوان کی بس نے سیر کو نکلے شوہر بیوی کے جوڑے کو  کچل دیا.جس میں انکے شوہر کی موقع واردات پر موت ہوگئ اور شدید طور پر زخمی اہلیہ کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کروایا جہاں انکی حالت نازک بتائ جا رہی ہے .مقامی لوگوں نے بتایاکہ بس اتنی تیز رفتار سے آرہی تهی ایک پریوارکو ٹہنلے کے دوران کچلتے ہوئے سڑک کنارے بجلی  کے پول جا ٹکرائ  اور پول بهی ٹو ٹ گیا.وہیں پانچ پولیس کے جوان بھی  شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں .جسمیں کمل کمار، سنجےء کمار ، راکیش کمار اور روشن کمار شامل ہیں . بس پر ڈرائیور سمیت 20 پولیس کے جوان سوار تهے. حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے  سڑک کو گهنٹوں جام کرکے رکها.

جائے حادثہ پر بھیڑ

ساته ہی ملزم کو سخت سے سخت سزا اور معاوضہ دینے کی مانگ کی.مفصل رپورٹ کے مطابق  بتایا جا رہا کہ ٹرینگ کرواپس آرہے پولیس جوان سے بهری بس سہرسہ صدر حلقہ کے رہوا منی پل کے نزدیک  ٹہلنے کیلئے نکلے سور بازار کے تھانہ کے کچرا گاؤں  کے کوشل کشور اور انکی ٹیچر بیوی روبی کماری کو کچلتے ہوئے سڑک کنارے بجلی کے پول سے ٹکرائ .اس حادثہ میں45سالہ کوشل کشور کی موت ہوگئ جبکہ 40سال کی روبی کمار ی شدید طور پر زخمی ہوگئ .جسکا صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے. وہیں اس دردناک واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک جام کر دیا اور مجرم پر کارروائی کرنے، معاوضہ ادا کرنے سمیت دیگر مانگوں کی حمایت میں ناراضگی کا اظہار کیا. صدر ایس ڈی پی او پربهاکر تیواری نے کافی مشقت اور متاثرہ خاندان کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے چار لاکھ روپے معاوضے دینے کی یقین دہانی کے بعد جام کو ختم کروایا.

سڑک حادثہ کے بعد سڑک جام کرتے ناراض لوگ
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *