فدائے ملت ٹرسٹ مبارک پور کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے میٹنگ منعقد

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️

سمری بختیار پور میں 18 گذشتہ مارچ کو منعقدہ اجتماعی شادی کی کامیاب تقریب کے بعد اس پروگرام کے روح رواں محترم مولانا محبوب الرحمن قاسمی صاحب نے ایک میٹنگ مبارک پور میں اپنے دولت کدے پر رکھی جہاں علاقے کے لگ بھگ ہر گاؤں سے دو دو افراد کو مدعو کیا گیا تھا. اس موقع پر انہوں نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی. مولانا محبوب الرحمن قاسمی صاحب نے بتایا کہ فدائے ملت ٹرسٹ مبارک پور کے زیر اہتمام آئندہ ہونے والے فلاحی کاموں کے سلسلے میں آپ لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ صلاح مشورے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے.

اس سلسلے میں سب سے پہلا کام آئندہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے علاقائی سطح پر غریب، نادار، بیوہ، یتیم لوگوں کی فہرست تیار کی جائے جن کے گھروں میں غربت و افلاس کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی افطار و سحر کے بغیر روزے ہوتے ہیں. ان غریبوں کے گھروں تک عیسی فاونڈیشن احمد آباد گجرات کے تعاون سے فدائے ملت ٹرسٹ رمضان کٹ ان کے گھروں تک پہنچا نے کا کام کریگی تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھوک و افلاس کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس سلسلے میں مدعو حضرات سے ایسے غریب و لاچار افراد کی فہرست تیار کر اس نیک کام میں تعاون دینے کی اپیل کی. مولانا محبوب الرحمن قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ اس علاقے میں عصری تعلیم کے لئے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے تعلیمی ادارے کے قیام پر بھی عیسی فاؤنڈیشن احمد آباد غور و خوض کریگی اور اس فاؤنڈیشن کے چیئرمین محترم حضرت مولانا حبیب احمد صاحب جو خود اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تشریف لائے تھے انہوں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فدائے ملت ٹرسٹ کی مانگ پر سنجیدگی سے فاؤنڈیشن کی میٹنگ میں غور و خوض کریں گے.

مولانا محبوب الرحمن قاسمی نے کہا کہ آئندہ 600 بچیوں کی اجتماعی شادی کروانی ہے جس کو بہار کے غربت زدہ تین چار ضلعوں میں منعقد کرنے کا پلان ہے تاکہ اپنی غربت اور جہیز نہ دینے کی وجہ سے لڑکیاں والدین کے چوکھٹ پر ہی بوڑھی نہ ہو جائے. انہوں نے میٹنگ میں اس سلسلے میں رائے بھی طلب کی جس میں تمام لوگوں نے سب سے پہلے اجتماعی شادی کی کامیاب تقریب منعقد کرنے کے لئے عیسی فاؤنڈیشن، مولانا محمد حبیب احمد اور مولانا محبوب الرحمن قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. ساتھ ہی لوگوں نے اپنی قیمتی مشورے سے بھی نوازا.
آخر میں مولانا محمد مظاہر الحق قاسمی کی دعاؤں پر میٹنگ اختتام کو پہنچا.

Facebook Comments
Spread the love
  • 93
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    93
    Shares

Leave a Reply