سپول کے ڈہریا پنچایت میں لگی آگ، سیکڑوں گھر خاکستر

1سپول ، ۱۰؍ اپریل(نوشاد عادل) بہار کے سپول ضلع کے چھاتہ پور تھانہ کے تحت آنے والی ڈہریا پنچایت کے چکلہ گاؤں میں آگ لگنے سے سوسے زائد مکان خاکستر ہوگئے۔ اس حادثے میں ایک بچی سمیت دو لوگوں کے جھلسنے کی بھی اطلاع ہے۔
اطلاع کے مطابق گاؤں کے مہادلت ٹولہ کے ایک آنگن میں چولہے سے اٹھی چنگاری سے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے قریب ڈیڑھ سو گھر جل کر خاک ہوگئے۔
اس حادثے میں ایک سالہ کویتا کماری اور سابق پنچایت سمیتی رکن ۳۷؍ سالہ سبودھ سردار آگ سے جھلسنے کے سبب شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق چکلہ گاؤں کے مہادلت ٹولہ میں جھبر شرما کے گھر میں رات کا کھانا پکایا جارہا تھا کہ تبھی چولہے سے نکلی چنگاری سے گھر میں آگ لگ گئی اور اس سے پہلے کہ اس پر قابو پایا جاتا ، آگ کے شعلوں نے پڑوس کے ملاح ، شرما ، یادو اور مسلم ٹولہ کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کی وجہ سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے اور لاکھوں کی ملکیت برباد ہوگئی۔2
(تصاویر: نوشاد عادل)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *