قیمتوں کے استحکام کیلئے 900 کروڑ روپے کا فنڈ

وزیرخزانہ جناب ارون جیٹلی
وزیرخزانہ جناب ارون جیٹلی

نئی دہلی، 29فروری:قیمتوں کے استحکام کیلئے 900 کروڑ روپے کا ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ اس سے مارکیٹ میں اقدامات میں تعاون کیا جاسکے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں عام بجٹ 17-2016 پیش کرتے ہوئے کہا کہ اچھی حکمرانی کیلئے ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی ایک کلیدی عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت نے کم ازکم امدادی قیمت اور مارکیٹ کی قیمت پر قیمتوں کے استحکام کے فنڈ کے ذریعے دالوں کا ذخیرہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *