غلام فرید صابری ہندوستانی ساہتیہ سنسکرتی سنگم کے صدرمنتخب

ہماری نئی نسل کا نہ صرف اپنی ثقافت سے روشناس ہونا بلکہ تکثیریت سے بھی واقف ہو نا ضروری: ڈاکٹر صابری

????????????????????????????????????

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ ہندی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید صابری کو’ ہندوستانی ساہتیہ سنسکرتی سنگم‘، علی گڑھ کا صدر منتخب کیاگیا ہے۔

ادبی تنظیم’ ہندوستانی ساہتیہ سنسکرتی سنگم‘ طویل عرصہ سے ادب و ثقافت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ تنظیم کی سالانہ میٹنگ میں سبھی اراکین نے اتفاقِ رائے سے اے ایم یو علی گڑھ کے شعبۂ ہندی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید صابری کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تنظیم کا صدر منتخب کیا ہے۔

ڈاکٹر غلام فرید صابری نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک وسیع اور عظیم ملک ہے جس کی ادبی و ثقافتی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں بھی ہمیں ادب کو فروغ دینے کی سمت میں کوشش کرتے رہنا چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل نہ صرف اپنی ثقافت سے روشناس ہو بلکہ تکثیریت سے بھی واقف ہو۔انہوں نے اراکین کو بھروسہ دلایا کہ اپنے دورصدارت میں وہ تنظیم کو نئی جہات سے متعارف کرانے کے ساتھ اسے تقویت بخشیں گے۔
اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر ڈاکٹر دولت رام شرما، خازن ڈاکٹر فاطمہ زہرہ اور سکریٹری ڈاکٹر جسیم محمد کے علاوہ اراکین میں ڈاکٹر محمد فرقان، دیبا ابرار، نکہت پروین وغیرہ موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *