سمری بختیار پور میں ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️
بہار ریاست حج کمیٹی کی جانب سے سمری بختیار پور کے جامع مسجد راني باغ میں تنظیم آئمہ مساجد کی سرپرستی میں ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کوشی ڈویژن کے حج کے سفر پر جانے والے عازمین حج نے حصہ لے کر حج کے سلسلے میں معلومات حاصل کیا.


اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امارت شرعیہ پٹنہ کے مفتی سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ عازمین حج کافی خوش نصیب ہیں کہ ان کو اس پاک سر زمین کی زيارت نصیب ہو رہی ہے جس کے لئے ہر مسلمان ترستا ہے اور دل میں تمنا رکھتا ہے. انہوں نے حج اور عمرہ کے دوران اہم مسائل کی شریعت کی روشنی میں جانکاری دی اور حج مسافروں کے سوالات کو حل کیا.
اس موقع پر اپنے خطاب میں دارالعلوم دیوبند وقف کے استاد حدیث مفتی نوشاد نوری نے کہا کہ اسلام کے پانچ اہم ستونوں میں حج اہم ستون ہے اور حج سے حج مسافروں کے گزشتہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کی زندگی میں تبدیلی آ جاتی ہے. اگر حج کے بعد بھی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی، گناہوں اور برائیوں سے نہیں رکے تو سمجھ لیں کہ حج مقبول نہیں ہوا.


اس موقع پر حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر اور تنظیم آئمہ مساجد کے صدر حافظ ممتاز رحمانی نے آداب سفر اور بھارتی و سعودی عرب کے قوانین سے آگاہ کراتے ہوئے ان قوانین کے عمل پر زور دیا یہ بھی معلومات دی کہ شرعی طور پر حج کے دوران کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے. اس ٹریننگ کیمپ میں حاجی اصغر نے عملی مشق کے ذریعہ حج کے ارکان کی ادائیگی کا طریقہ بتایا اور عازمین حج سے پورے اخلاص اور حوصلے سے تمام ارکان کو ادا کرنے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں لگانے کا مشورہ دیا.
پروگرام کی صدارت مولانا مظاہرالحق قاسمی، جنرل سکریٹری تنظیم آئمہ مساجد سہرسہ نے کیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین عازمین حج کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply