ہولی کے موقع پر صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم کی مبارکباد

تصویر: بشکریہ گوگل
تصویر: بشکریہ گوگل

نئی دہلی، ۲۳ مارچ: صدرِ جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ’’ہولی کے اس خوشی کے موقع پر میں اپنے سبھی ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہولی کاتہوار ہمارے رنگا رنگ معاشرے اور رواداری اور ہم آہنگی کے جذبے کے خوشنما رنگوں کی علامت ہے جو کہ ہماری ثقافت اور تہذیب کا آئینہ دار ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار ہماری گنگا جمنی تہذیب کا ایک خوش کن اظہار بنے اور ہمارے شہریوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرے۔‘‘

نائب صدر حامد انصاری نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہولی کے اس مبارک موقع پر، رنگوں کے اس تہوار پر میں ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔‘‘ اپنے پیغام میں انھوں نے مزید کہا کہ ہولی ملک بھر میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ یہ موسم گرما کی شروعات اور برائی پر اچھا ئی کی فتح کی علامت ہے۔‘‘ انھوں نے دعا کی کہ ’’یہ تہوار ہماری زندگی میں امن، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہولی کے تہوار پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہولی کے مبارک موقع پر سبھی کے لیے نیک خواہشات… ہیپی ہولی ٹو آل آف یو۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *