امارت شرعیہ کے زیراہتمام سہرسہ میں منعقد

امارت شرعیہ کے زیراہتمام سہرسہ میں منعقد”دوروزہ خصوصی تربیتی اجلاس” سے امیرشریعت مولاناولی رحمانی کاخطاب

سہرسہ(جعفرامام قاسمی)امارت شرعیہ کے زیراہتمام ضلعی سطح پرمنعقد ہونے والے دورزہ خصوصی تربیتی اجلاس کاآج سہرسہ بستی کے میرج گارڈن میں آغازہوا۔اجلاس میں سہرسہ ضلع سے تعلق رکھنے والے علماء’ائمہ’ارباب حل وعقد اورامارت کے ضلعی نقباء اورنائبین نقباء نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت امیرشریعت بہاراڈیسہ وجھارکھنڈوجنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ مولاناولی رحمانی نی کی جب کہ نظامت کے فرائض امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولاناسہراب ندوی نے انجام دیے۔اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے امیرشریعت نے کہاکہ ہمارے مسائل اورمعاملات حل ہونے اور سلجھنے کے بجائے دن بہ دن الجھتے ہی جارہے ہیں اگرغورکیاجائے تواس کی بنیادی وجہ یہ نکل کرسامنے آئے گی کہ ہم ملت کے کاموں میں اپنی صلاحیت’وقت اورمال خرچ کرنے سے کتراتے ہیں۔انفرادی کاموں کوجتنی اہمیت دیتے ہیں اوراس کے لیے جتنی توانائی خرچ کرتے ہیں اتنی اہمیت اورتوانائی اجتماعی کاموں پرخرچ نہیں کرتے۔انہوں نے اپنے خطاب میں وقت کی پابندی کی طرف متوجہ کرتے ہوئےکہاکہ ہم جس طرح اپنی ذاتی ضرورت کواہمیت دیتے ہیں اوراس کے لیے وقت کی پابندی کرتے ہیں اسی طرح جب ہمیں کسی اجتماعی ضرورت کے لیے آواز دی جائے تواسی طرح وقت کی پابندی کے ساتھ اس آواز پرلبیک کہیں۔

امیرشریعت نے امارت شرعیہ کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ امارت شرعیہ کاوجود آپ سے ہے۔آپ نے مل جل کرامارت شرعیہ کوآگےبڑھایاہے۔اورآپ سے ہی امارت شرعیہ کی طاقت ہے۔انہوں نے بچوں کی تعلیم وتربیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے بچوں کودینداربنائیے۔انہیں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیجیے۔اوراپنے اندربھی دینی مزاج پیداکیجیے۔اخیرمیں انہوں نے ذات پات اورعلاقائیت کی بنیاد پرتفریق کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ذات پات’مسلک اورعلاقے کی بنیادپرلڑنابہت بری بات ہے۔سلام اس کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔واضح ہوکہ امارت شرعیہ نے تمام اضلاع کے اندرنقباء’نائبین نقباء’ارباب حل وعقد’ارکان شوری وعاملہ امارت شرعیہ’علماء ‘ائمہ’دانشوران اورملی وسماجی خدمت گاروں کے خصوصی تربیتی اجلاس کابہت ہی مفید اورمنفرد پروگرام شروع کیاہے۔اب تک مغربی ومشرقی چمپارن’دربھنگہ’مدھوبنی’سیتامڑھی’مدھے پورہ اورسوپول میں یہ اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوچکے ہیں۔اس کے بعد سہرسہ ضلع کی باری تھی جس کاآج پہلادن تھا۔اس خصوصی تربیتی اجلاس صبح دس بجے تادوپہردوبجے چلاجس میں سہرسہ ضلع کی نمائندگی کرنے والے امارت کے نقباء’نائبین نقباء’ارباب حل وعقد’ارکان شوری ‘علماء ‘ائمہ’دانشوران اورسماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply