پہلا میچ ۴۷؍ رنوں سے ہاری ٹیم انڈیا

اسپورٹس ڈیسک

ناگپور میں آج ٹی ۔۲۰ عالمی کپ کے دوسرے مرحلہ کے پہلے میچ میں آج نیوزی لینڈ نے ٹیم انڈیا کو ۴۷؍ رنوں سے شکست فاش دے کر ہندوستان کے خلاف کرکٹ کے اس فارمیٹ میں اپنی برتری قائم رکھی۔
criآج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ
۲۰؍ اوروں میں سات وکٹ کے نقصان پر ۱۲۶؍ رن بناکر ٹیم انڈیا کو ۱۲۷؍ رنوں کا ہدف دیا لیکن کم اسکور والے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم شروع ہی سے لڑکھڑاتی نظر آئی ۔سلامی بلے باز شیکھر دھون صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد روہت شرما بھی پانچ رن بنانے کے بعد چلتے بنے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کپتان ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔ دھونی نے ۳۰؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور ایک چھکاکی مدد سے سب سے زیادہ ۳۰؍ رن بنائے جبکہ وراٹ کوہلی نے ۲۷؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۲۳؍ رنوں کی اننگ کھیلی۔
اس سے پہلے کیوی ٹیم کی شروعات بھی ٹھیک نہیں رہی۔ اس کے سلامی بلے باز جلدی جلدی آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کا پہلا وکٹ صرف ۶؍ رن کے اسکور پر گرا ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ۳۴؍ رن کورے انڈرسن نے بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے صرف ۱۱؍ گیندوں پر ۲۱؍ رنوں کی اننگ کھیل کر ٹیم کے اسکور کو دفاع کے قابل بنادیا۔
ٹیم انڈیا کو شکست فاش دینے میں کیوی ٹیم کے گیند بازوں بالخصوص میشل سینٹنر اور ایش سوڈھی کا بہت اہم رول رہا۔ دونوں نے بالترتیب چار اور تین وکٹ لیے۔ سینٹنر کو چار اوور میں ۱۱؍ رن دے کر چار وکٹ لینے کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *