سعودی عرب پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام

نئی دہلی، ۶؍ جنوری(نامہ نگار) : سعودی عرب کے ذریعہ معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی سزا ئے موت پر عمل آوری کے خلاف ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی کے وسنت وہار علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مظاہرین نے ریاض کی حکومت پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ یہاں سعودی عرب کے سفارتخانہ کے قریب ایک احتجاج کررہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن شوکت بھارتی نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کھلے عام دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب میں سنی کی نہیں بلکہ وہابی فرقہ کی حکومت ہے جو مخصوص نظریہ کے حامل مدرسوں کی فنڈنگ کے ذریعے دہشت گردوں کے گروہ تیار کررہی ہے۔ شوکت بھارتی نے بین الاقوامی برادری سے سعودی عرب کے ذریعہ کی جارہی اس طرح کی فنڈنگ پر روک لگانے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *