آئی پی ایل ۔۹: دو نئی ٹیموں کے ساتھ نیا آغاز

ipl-2016-2-new-teamممبئی، (سی این ایم) :

نئے ٹورنامنٹ اسپانسر اور دو نئی فرنچائزی ٹیموں کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ہفتہ سے نواں ایڈیشن شروع ہوگیا۔ نویں ایڈیشن کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور نئی فرنچائزی ٹیم پونے سپر جائنٹسکے درمیان کھیلا جائے گا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی پونے پہلی بار میدان پر ہوگی۔ ممبئی کی ٹیم ٹیم انڈیا کے کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف ہے اور اس کی وجہ سے میچ میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہے گی۔

ممبئی کی ٹیم میں تقریباً وہی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اس کے پچھلے سیشن میں خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور انگلینڈ کے جاس بٹلر کو اپنے ساتھ شامل کر کے خود کومزید مضبوط کر نے کی کوشش کی ہے. ان کے پاس لینڈل سمنس اور کیرن پولارڈ جیسے طوفانی بلے باز وں کے ساتھ ہی روہت شرما جیسا شاندار کپتان بھی ہے۔

وہیں، پونے پر دھونی کے علاوہ اجنکیا رہانے، آسٹریلیا کے کپتان ا سٹیون اسمتھ، روی چندرن اشون اور انگلینڈ کے کیون پیٹرسن جیسے کھلاڑی ہیں۔

ایک اور نئی ٹیم گجرات لائنس کی کمان دھونی کی قیادت میں کھیل چکے سریش رینا کے ہاتھوں میں ہوگی۔ رینا کے علاوہ ڈوائن براوو، برینڈن میک کولم، روندر جڈیجہ جیسے کھلاڑی ٹیم میں ہیں، جن کے پاس ٹی ۔۲۰ کرکٹ کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔

دہلی ڈیئر ڈیولس کی ٹیم اس سیشن میں نئے کپتان ظہیر خان کی قیادت میں کھیلے گی۔ ٹیم کے پاس کارلوس براتھویٹ جیسا بلے باز ہے، جس نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹی ۔۲۰ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں مسلسل چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ٹی ۔۲۰ ورلڈ کپ کا خطاب جتایا تھا۔

دو بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے اس سیشن میں اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کیہے۔ اس نے اپنی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو شامل کیا ہے۔ ٹیم میں منیش پانڈے اور رابن اتھپا جیسے شاندار بلے باز ہیں۔ ٹیم کی کمان گوتم گمبھیر کے ہاتھوں میں ہی رہے گی۔

آئی پی ایل کی مضبوط ترین ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور بڑے ناموں سے سجی ہوئی ہے۔ ٹیم کے پاس ٹی ۔۲۰ کرکٹ کے بڑے بلے باز ہیں۔ ٹیم کی کمان ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں ہوگی۔ ٹیم کے پاس کرس گیل، ابراہم ڈی ویلیئرز جیسے طوفانی اور کچھ بھی کر گذرنے والے بلے باز ہیں۔آسٹریلیا کے شین واٹسن کے آنے کے بعد یہ ٹیم پہلے سے اور زیادہ خطرناک ہو گئی ہے اور اس کی نظر اپنے پہلے خطاب پر ہوگی۔

کنگز الیون پنجاب کافی حد تک ہندوستانی کھلاڑیوں پر ہی انحصار کرے گی۔ ٹیم کی کمان جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں میں ہوگی۔سن رائزرس حیدرآباد نے یوراج سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ بالر اشیش نہرا اور بنگلہ دیش کے نوجوان کھلاڑی مستفیض الرحمن پر سب کی نگاہیں ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *