ایران،عراق کا دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑهانے پر تبادلئہ خیال

kharraziتہران، ۲۲ مارچ، ارنا: ایران کی اسٹریٹجک کونسل کے خارجه امور کے سربراه کمال خرازی نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے بغداد میں ایک ملاقات کے دوران اہم دوطرفه اورعلاقائی امور پر تبادلئہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑهانے پر زور دیا.

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا که دونوں حکام نے اسلامی جمہوریه ایران اور عراق کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مہم میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا.

کمال خرازی نے اس سے پہلے شام کے دارالحکومت دمشق کا دوره کیا اور وہاں صدر بشار الاسد سے ملاقات کرنے کے بعد عراقی حکام سے ملاقات کے لیے بغداد کے دورے پر ہیں.

واضح رہے کہ کمال خرازی ۱۶ مارچ سے تین ملکی دورے پر ہیں۔ اس سلسلے میں وہ سب سے پہلے گذشتہ بدھ کو لبنان کی راجدھانی بیروت پہنچے اور وہاں وزیر اعظم سمیت دوسرے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد پچھلے چار برسوں سے داخلی جنگ کا شکار ملک شام گئے جہاں انہوں نے صدر بشارالاسد سے مختلف امور و مسائل پر بات چیت کی۔
مشرق وسطی میں ایران کے ان تینوں ملکوں یعنی لبنان، شام اور عراق سے بہت گہرے روابط ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *