ایران کے صدر حسن روحانی ۲۵ مارچ کو پاکستان جائیں گے

تہران، ۲۳ مارچ، ارنا: اسلامی جمہوریه ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی دعوت پر ۲۵ مارچ کو دو روزه سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے.

حسن روحانی
حسن روحانی

صدارتی دفتر کے اطلاعات و نشریات آفس کے معاون پرویز اسماعیلی نے بدھ کے روز صدر حسن روحانی کے دوره پاکستان کا باضابطه اعلان کیا.

انہوں نے کہا که ایران مخالف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں اس دورے کے موقع پر تہران اور اسلام آباد کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے.

صدارتی دفتر کے سنئیر عہدیدار نے مزید کہا که صدر مملکت روحانی کا آئنده دوره پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف کے دوره تہران کے جواب میں کیا ہو رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا که ایرانی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع بالخصوص پابندیوں کے خاتمے کے بعد اقتصادی تعاون بڑهانے پر تبادله خیال کریں گے.

پرویز اسماعیلی نے کہا که آبادی اور رقبے کے لحاظ سے پاکستان ہمارا بڑا اسلامی اور ہمسایه ملک ہے اور صدر مملکت اپنے دوره اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی رهنماؤں کے ساتھ تازه ترین علاقائی صورتحال بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم کے آئنده سربراہی اجلاس کے حوالے سے بهی اہم مذاکرات کریں گے.

انہوں نے مزید کہا که ایران اور پاکستان کے حکام پانچ ساله اسٹریٹجک تجارتی تعاون معاہدے سمیت اقتصادی، سائنسی، ثقافتی، میڈیا، صحت اور طب کے شعبوں سے متعلق باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *