کیمیائی حملوں کے متاثرین کی مدد کے لیے ایرانی ٹیم عراق روانه

بغداد، ۱۴ مارچ، ارنا: اسلامی جمهوریه ایران کے طبی ماہرین پر مشتمل ۹ رکنی میڈیکل ٹیم عراقی شهر کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے کیمیائی حملوں کے زخمیوں کو طبی خدمات فراہم کر رہی ہے.injured in chemical attack

گذشته منگل کے روز داعش دہشت گرد گروه نے عراقی شہر کرکوک اور تازے میں شدید خطرناک کیمیائی حملے کیے جن سے عراقی رہنما بهی چونک گئے.

ان حملوں کے بعد ایرانی میڈیکل ٹیم کرکوک شہر میں متاثرین کو علاج اور بائیوپاس ٹیسٹ کی طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے.

عراق کے نمائندوں کی کونسل کے ترکمان رکن معماری نیاز اوقلو نے کہا که ان کیمیائی حملوں کے نتیجے میں ۴۰۰ کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں ۱۵ کی حالت بہت نازک ہے.

عراق کے سابق وزیر اعظم اور اسلامی دعوی پارٹی کے سکریٹری جنرل نوری المالکی نے عراقی حکومت سے ایسے حملوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبه کیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *