معاشرے میں ایرانی خواتین کا اہم کردار ہے: صدر روحانی

تہران، ۳۰؍ مارچ (ارنا)

ایران کے صدر مملکت حسن روحانی نے ملک کی مزید ترقی کے لیے مشترکه کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی خواتین مینجمنٹ، فیصله سازی اور یونیورسٹی سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں.

حسن روحانی
حسن روحانی

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے ۱۲ فروردین (۳۱ مارچ)  یم اسلامی جمهوریہ کے موقع پر بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (ره) کو خراج عقیدت پیش کیا اور حضرت فاطمہ الزہرا سلام الله علیہا کے یوم ولادت پر مبارکباد دی.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ٹهیک دو مہینے کے بعد امام خمینی (ره) کی ہدایت پر عوام کو دعوت دی گئی تا که وه اسلامی جمہوریہ نظام کے حوالے سے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں شرکت کریں.

صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا که انقلاب کی کامیابی سے لے کر اب تک ایران میں عوام آزادی رائے کے حقوق رکهتے ہیں اور آزادانہ انتخابات میں شرکت کرتے ہیں.

اس موقع پر صدر روحانی نے ام الائمه حضرت فاطمه الزہرا (س) کے یوم ولادت اور اس مناسبت سے قومی یوم مادر اور خواتین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا که حضرت زہرا (س) کی شخصیت خواتین کے لیے ایک عظیم مثال ہے.

معاشرے میں ایرانی خواتین کے فیصله کن کردار کو سراہتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ ہماری خواتین سماجی، سیاسی اور معاشرے کے دیگر شعبوں میں اپنے حقوق اور ہمارے

حق کے دفاع کے لیے قابل قدر کاوشیں کرنے کی صلاحیت رکهتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایرانی خواتین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے خاندان، بچوں کی تربیت اور سماج کی بہتری کے لیے قابل قدر اقدامات کر رہی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *