ریاست کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کا صبر و تحمل قابل ستائش

ارشاد علی آزاد

پٹنہ(پریس ریلیز):بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی آزاد نے ریاست کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے صبر وتحمل کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ کچھ اپنی اشتعال انگیز ی کے ذریعے سماج کا ماحول بگاڑنے کی سازشیں رچ رہے ہیں فرقہ پرست عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلمانوں خاص کر مسلم نوجوانوں کا تحمل سے کام لینا وقت کی ضرورت اور دانشمندی ہے۔تاکہ سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادے پورے نہ ہوسکے۔مذہب مخالف اور اشتعال انگیزنعروںکے لئے ذریعہ سماج دشمن طاقتیں مسلمانوں کو اکسانے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ وہ اس بہانے اپنے سیاسی مقاصدپورے کرسکیں اورمسلمانوںکوجانی ومالی نقصان کوپہنچاسکے ایسے ماحول میں ہرحال میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرناچاہئے اورایسے افرادکے جھانسے میں آنے سے بچنابہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کی سرزمین آپسی محبت بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی رہی ہے مگر کچھ طاقتیں یہاں کی پرامن فضا کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہیں مگر ریاست کے باشعور عوام ان کی ہر سازش کو ناکام بنادے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماحول بگاڑنے والوں کے ساتھ حکومت اور انتظامیہ سختی سے نپٹ رہے ہیں۔حکومت کے سخت رخ اختیار کرنے کی وجہ سے ملزمین خودسپردگی کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ہے اورشرپسندوںکے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائےگی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار انصاف کے ساتھ ترقی اورقانون کا راج کے وعد ے پر قائم ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ حالات کوقابو میں کرنے کےلئے سخت احکامات جاری کیے اور ملزموںکے خلاف سخت رخ رویہ اختیارکیا۔انہوںنے کہاکہ قانون سب کے لئے برابرہیں اس لئے ملزم خواہ کتنے ہی اثررسوخ رکھتے ہوں انہیں کوئی چھوٹ نہیں مل سکتی بلکہ قانونی کارروائی کاسامنا کرناپڑےگا ۔ انہوںنے کہاکہ فرقہ وارانہ تشددجن لوگوںکا مالی نقصانات ہوئےہیں اس کی بھرپائی کےلئے بھی جلد ہی حکومت کی جانب سے عملی اقدام کیے جائیںگے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *