تہران، ارنا: ناجائز صہیونی ریاست کے سابق انٹیلی جنس چیف ‘میر داگان’ جو ایران کے متعدد سائنسدانوں کے قتل کی سازشوں میں ملوث تها، جمعرات کے روز ۷۱ سال کی عمر میں مر گیا.
مصری اخبار ‘الیوم السابع’ کے مطابق، میر داگان کو گذشته ماه سخت سیکورٹی کے تحت تل ابیب کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تها.
داگان ۲۰۰۲ سے ۲۰۱۱ تک صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی، موساد کی سربراہی کر رها تها. سابق صہیونی انٹیلی جنس چیف کے دور میں متعدد ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کیے لیے خفیه حملے کیے گئے.
لبنانی تحریک حزب الله کے سنئیر کمانڈر عماد مغنیه، سنئیر حزب الله فوجی کمانڈر اور فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی فوجی کمانڈر بهی سابق صہیونی انٹیلی جنس چیف کی سفاکانه سازشوں کا نشانه بنے.
Spread the love