تیلیاہاٹ میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد 16 مارچ کو

وجیہ احمد تصور ✍️
سہرسہ…. سمری بختیار پور سب ڈویزن کے بنما اٹہری بلاک کے تحت تیلیاہاٹ کے مخدوم پور میں جامعہ دار غنیمت تقویت الایمان کے زیر اہتمام ایک روزہ ” جلسہ دستار فضیلت و اتحاد امت کانفرنس” کا انعقاد آئندہ 16 مارچ بروز سنیچر بعد نماز عشاء ہونے جا رہا ہے جس میں مسلمانوں میں مسلکی اختلافات کو دور کرنے کے لئے دیوبندی عقائد کے ساتھ ساتھ بریلوی عقیدہ کے علماء بھی شریک محفل رہینگے. اس جلسہ کے روہ رواں حافظ محمد شکیل نے بتایا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم متحد ہو جائیں ورنہ داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں اسلئے جلسہ کمیٹی نے اس اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر اور مشہور عالم دین حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب کے ساتھ ساتھ حضرت مولانا غلام سید اشرفی صدر، آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ گجرات کو مدعو کیا ہے جس کو ان لوگوں نے قبول کر لیا ہے. اس کے علاوہ اس جلسہ میں مولانا فیاض احمد قاسمی بارہ بنکی لکھنو، مفتی سعید الرحمن قاسمی، مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی، مفتی دانش انور قاسمی کی شرکت بھی یقینی ہے. نعت سرکار دو عالم صل اللہ علیہ و سلم پیش کرنے کے لئے ہندوستان کے شہرت یافتہ شاعر قاری باطن فیضی، قاری مزمل حیات اور اویس معصوم رضا تشریف لا رہے ہیں.
جناب سید قسیم اشرف کی زیر صدارت اور جامعہ فیضان القرآن احمد آباد کے مہتمم حضرت مولانا حبیب احمد کی سرپرستی میں منعقدہ اس جلسہ دستار فضیلت و اتحاد امت کانفرنس کی نظامت مولانا محبوب الرحمن قاسمی، نائب مہتمم جامعہ قاسم العلوم احمد آباد کرینگے.
حافظ محمد شکیل نے بتایا کہ 17 مارچ کو مبارک پور میں بھی جلسے کا پروگرام ہے جبکہ 18 مارچ کو سمری بختیار پور میں غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں درجنوں لڑکیوں کی شادی ہوگی.
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply