مشترکہ مسائل پر متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت: امیر جماعت

Jamaat chief calls for unity among the Muslims on commonn issues


نئی دہلی، ۲؍ جنوری(نامہ نگار): جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے ہندوستان میں مسلمانوں کو درپیش چنوتیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے فرقہ اور مسلک سے اوپر اٹھ کر سبھی کو متحدہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ماہانہ پریس کانفرنس کے بعد نیوزان خبر ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تعمیر مسلمان اپنا مثبت کردار نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، اسی کے ساتھ حکومتوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کمزوروں اور خاص طور سے اقلیتی طبقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔
مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی کوششیں لگاتارہوتی رہتی ہیں، ایسے میں مسلمانوں کو کم از کم ملت کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے حوالے اکثر یہ غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے کہ ہر ایک مسئلہ پر سبھی کی آراء یکساں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے فرقوں اور طبقوں کی طرح مسلمانوں کے درمیان بھی الگ الگ مسائل پر الگ الگ آراء ہیں، البتہ ملی مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کا متحدہونا وقت کا تقاضا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *