ترکی خود کش دہشت گردانہ دھماکہ، ایک گھناؤنا جرم :امیر جماعت

مولانا جلال الدین عمری
مولانا جلال الدین عمری

نئی دہلی ، ۱۵؍ مارچ (پریس ریلیز): جماعت اسلامی ہند کے امیرمولانا سید جلال الدین عمر ی نے ۱۳؍مارچ کو تر کی کی راجدھانی انقرہ میں ہوئے خودکش دہشت گردانہ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے گھناؤناجرم قرار دیاہے ۔اس حملے میں ۳۷؍لوگوں کی موت ہوگئی اور۱۲۵؍افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔مولانا عمری نے کہا کہ کچھ طاقتیں ترکی کو ترقی اور امن کے راستے پر چلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔بے گناہ شہریوں پر ہوئے اس خودکش دہشت گردانہ دھماکے کی ہم سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہیں اور ترکی کے عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں ان کے شانہ باشانہ کھڑے ہیں ۔ہم امید کر تے ہیں کہ حکومت ترکی اس دھماکے کے مجرمین کو جلد گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ملک میں تشویشناک صورتحال پر قابو پالے گی اور وہاں امن کی فضاجلدبحال ہوجائے گی۔
امیر جماعت نے کہا کہ دہشت گردی کا سبھی ملکوں کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہیے اور تما م مسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ تلاش کر نا چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *