جیلوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ قابل تشویش:جماعت اسلامی ہند

Mohammad Saleem

نئی دہلی، ۱۵؍ مارچ (پریس ریلیز): ہندوستان کی جیلوں میں پرتشدد واقعات اور غیر فطری اموات پر جسٹس مدن بی لانکراور این وی رمن نے کل شدید افسوس کا اظہار کیا تھا۔ جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جنرل انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ سول سوسائٹی، حقوق انسانی کے کارکنان اور ہماری تنظیم یہ باتیں پہلے سے کہتی آرہی ہیں۔ اب ملک کی عدالت عظمیٰ نے بھی اس بات پر اپنی تشویش کا اظہارکیاہے۔

انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے حکومت ہند سے متعدد بار گذارش کی ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا معاملوں کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے الگ سے ایک فاسٹ ٹریک کورٹ کا انتظام کیا جائے، تاکہ انصاف کو بروئے کار لانے میں تاخیر نہ ہو۔ سکریٹری جنرل نے ملک میں موجود جیلوں کی صورت حال پر بھی شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جلیوں میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے قیدی ذہنی پریشاینوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور اس طرح کے واقعات سے ملک کا وقار مجروح ہوتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *