جماعت اسلامی نے کی ریزرویشن پالیسی میں تبدیلی کی مخالفت

نئی دہلی، ۱۶؍ مارچ (پریس ریلیز)
جماعت اسلامی ہند موجودہ کوٹا سسٹم میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کرتی ہے اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ جو ریزرویشن پالیسی ہے اس کومن و عن باقی رکھا جائے۔ یہ بات جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جنرل انجینئر محمد سلیم نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی سے سماج کے اس طبقے کے ساتھ جو کوٹا سسٹم کے تحت آتا ہے ناانصافی ہوگی ۔Mohammad Saleem
انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل و دیگرپسماندہ طبقات اور اقتصادی طور پر پچھڑے ہوئے لوگوں(کچھ ریاستوں میں)کویہ ریزرویشن دیا جانا نہایت ضروری ہے۔اقتصادی و سماجی طور پر پسماندہ ان طبقات کو اوپر اٹھانے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریزرویشن کی پالیسی اختیار کیے ہوئے کئی دہائیاں گذر گئی ہیں،پھر بھی ان کمزورطبقات کی حالت میں اب تک کوئی قابل ذکر بہتری نہیںآئی ہے۔ ملک کے آئین نے یہ ریزرویشن اوبی سی،ایس ٹی ،ایس سی کی پوری کمیونٹی کے ہمہ جہت ارتقاء کے لیے دیا ہے نہ کہ کچھ مخصوص افراد کے ارتقاء کے لیے ۔اس لیے ضروری ہے کہ ریزرویشن پالیسی میں کسی طرح کی تبدیلی کے بغیر اسے باقی رکھا جائے۔
سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقتصادی طور پر کمزور وہ طبقات ،جو ریزرویشن کے دائرے میں نہیں ہیں ،جماعت اسلامی ہند انہیں بھی ریزرویشن دیے جانے کی تائیدکرتی ہے، اس شرط کے ساتھ کہ ان کے لیے فنڈ کا انتظام موجودہ ریزرویشن کمیٹی کے فنڈسے ہٹ کر کیا جائے۔ جماعت سمجھتی ہے کہ اقتصادی و سماجی طور پر کمزور وہ تمام طبقات جو یزرویشن کے دائرے میں نہیں آتے،انہیں بھی ریزرویشن کے تحت لایا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *