جامعہ دار غنیمت تیلیاہاٹ میں تعزیتی نشست منعقد

وجیہ احمد تصور  ✍️

سہرسہ …بنما اٹہری بلاک کے تلياهاٹ کے مدرسہ جامعہ دار  غنیمت مخدوم پور میں جمیعت العلماء سہرسہ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت علماء بہار کے صدر مولانا محمد قاسم ، مشہور تعلیمی ادارے ندوت العلماء لکھنؤ کے سینئر استاد مولانا سید واضح رشید حسني اور جمعیت علماء ہند کے خزانچی مولانا حسیب صديقی کی وفات پر غم کا اظہار کیا گیا. اس موقع پر مولانا مظاہر عالم مظہری اور مفتی خالد مسعود ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں علماء کرام کے اچانک چلے جانے سے اسلامی تعلیم اور سماجی میدان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پر کرنا کافی مشکل ہے. ان لوگوں نے مسلم معاشرے کے تعلیمی اور سماجی ترقی کے لئے جو کوششیں کی اس کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے. حافظ محمد شکیل کے نظامت میں منعقد اس تعزیتی اجلاس میں جمعیت علماء کے ضلع صدر مولانا عبد الاحد قاسمی، سیکرٹری مولانا انظر علی مفتاحی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اور اپنی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا .

پروگرام میں جامعہ دار غنیمت کے صدر سبط حسن، قاری عبدالناصر، مسعود اختر، عبدالرحمن، مقیت حسین، عیسی رحمانی، شبیر عالم، سہیل احمد، نظام الدین، محمد تعظیم ، محمد یونس، حافظ عرفان، محمد طیب ، محمد شکیل، رفیع الزماں ، عرفان الحق ، عبدالودود، راغب حسن، محمد مسلم، اشرف علی، طاہر حسین، ہاشم، نسیم، ابو سعید، عباس، ظہیر، قاری رضوان، مقیت عالم، نفیس، مفتی نوشاد، سرور عالم، ابوبکر، افسر عالم، مرتضی، تاج الدین،قاری جابر، محمد انس، محمد مظلوم، شفیع، تنویر، تصور، محمد ایوب، محمد ادریس، عبدالستار، ذکی انور شریف، اسلام، محمد اکرم وغیرہ موجود تھے. اس سے پہلے پروگرام کا آغاز محمد فہیم کے تلاوت  قرآن سے ہوا جبکہ نعت شریف قاری عبدالرحمان، فاروق احمد، عبداللہ اور ممتاز عالم نے پیش کیا. آخر میں مدرسہ کے سرپرست اور معروف بزرگ شخصیت سید قسیم اشرف کی پرسوز دعا  اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا.

Facebook Comments
Spread the love
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

Leave a Reply