جامعہ دار خدیجہ للبنات میں درس مشکوٰۃ المصاویح کا شاندار آغاز

وجیہ احمد تصور
سہرسہ: علم سے انسان ہر ممکن منزلوں میں ترقی پا سکتا ہے اسلام میں جتنی زیادہ علم کی اہمت ہے وہ کسی اور مذھب میں نہیں ہے تعلیم یافتہ ہونے سے نہ صرف وہ بلکہ پورا معاشرہ امن و سکون حاصل کرتا ہے اور جب ایک عورت تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ ہوتی ہے تو پورا گھر بلکہ خاندان علم کے آغوش میں پرورش پاتا ہے. ان خیالات کا  اظہار  حضرت مولانا محب الحق قاسمی صدر مدرس مدرسہ فضل رحمانی بھلائی نے جامعہ دار خدیجہ للبنات میں درجہ عالیہ ثانیہ شريعه كى طالبه كو حديث كى اهم كتاب مشكاة المصابيح كى افتتاحيه تقريب میں فر مایا.
مولانا نے مزید کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج بہار میں بہت ہی کم ایسا ادارہ ہے جہاں مشکوٰۃ المصابیح تک کی تعلیم ہوتی ہے اور الحمدللہ یہاں ابتدائیہ درجہ سے پڑھ کر یہ طالبات مشکوۃ شریف پڑھنے کے قابل ہوئی ہیں اس سے اس ادارہ کی کامیابی کا پتہ چلتا ہے.
اس موقع سے حضرت مولانا قمر انیس صاحب قاسمی رئيىس المبلغ امارت شرعيه پٹنہ نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام کی نشر و اشاعت میں امهات المومنين اور صحابيات نے اہم رول ادا کیا ہے لہٰذا تمام طالبات ازواج مطهرات اور صحابيات كو اپنا آئیڈیل بنائیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں اسلامی طرز ا پنائیں یہی اس ادارہ کا اصل مقصد ہے.
آخیر میں مولانا محمد سہراب عالم ندوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا. اس پروگرام میں خصوصی مہمان جناب انجم حسین، ڈاکٹرمعيذالدين،  پروفیسر محمد طاہر حسین،  جامعه هذا کے سرپر ست جناب عقیل احمد،  محمد جاوید  منیجر انڈین اسلامک اسکول، ویژن انٹر نیشنل اسکو ل کے منیجنگ ڈائریکٹر  مولانا شہنواز بدر قاسمی،  جناب عبدالوهاب، محمد عزیز  کے علاوہ شہر کے معزز سرکردہ شخصیات نے اس نورانی درس حدیث  میں شرکت کی اور دعاؤں سے نوازا. اس سے پہلے جامعہ کے پرنسپل مولانا آفتاب عالم ندوی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا اور پروگرام میں شرکت کے لئے تشریف لانے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا. مولانا محب الحق قاسمی کی دعا پر  پروگرام کا اختتام پذیر هوا.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *