جامعہ دار خدیجہ للبنات میں سالانہ امتحان پرامن اور بدعنوانی سے پاک ماحول میں جاری

سہرسہ سے وجیہ احمد تصور کی رپورٹ ✍️
سہرسہ…  سہرسہ کے لڑکیوں کے معروف ادارہ جامعہ دار خدیجہ للبنات میں ان دنوں سالانہ امتحان پرامن اور بدعنوانی سے پاک ماحول میں چل رہا ہے.
جامعہ دار خدیجہ للبنات، محمد علی روڈ، ہٹیا گاچھی کے پرنسپل مولانا آفتاب احمد ندوی نے بتایا کہ اس ادارہ کی تین سو سے زائد طالبات سالانہ امتحان دے رہی ہیں جن میں ابتدائیہ رابعہ سے لے کر عالیہ ثانیہ تک کی طالبات تحریری و تقریری دونوں امتحان دے رہی ہیں جبکہ ابتدائیہ اولی سے لے کر ابتدائیہ ثالثہ تک صرف تقریری امتحان میں حصہ لے رہی ہیں. یہ امتحان 30 اپریل شروع  ہو کر 7 مئی کو اختتام پذیر ہو گا . اس کے بعد عید تک سالانہ چھٹی ہو جائے گی.
مولانا آفتاب احمد ندوی نے بتایا کہ مدرسہ کے سبھی اساتذہ اور استانیاں کافی شوق اور محنت سے بچیوں کو معیاری تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر تعلیمی نظام قائم کیا جائے تاکہ طالبات زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار بخوبی نبھا سکے. 
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *