جدید فارسی شاعری کے موضوع پر جامعہ ملیہ میں توسیعی خطبہ

پروفیسر عراق رضا زیدی
پروفیسر عراق رضا زیدی

نئی دہلی، ۱۴؍ مارچ (نامہ نگار): جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کی جانب سے رواں تعلیمی سال کے چوتھے توسیعی خطبہ کا اہتمام جدید فارسی شاعری کے موضوع پر کیا گیا ہے۔یہ خطبہ جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں فارسی کے استاد پروفیسر سید عین الحسن ۱۵؍ ما رچ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کے سمینار روم میں دیں گے۔ توسیعی خطبات کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید کلیم اصغر کے مطابق اس کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف ہیومنیٹیز اینڈ لینگویجز ( مرکز برائے علوم انسانی و زبان) ، جامعہ ملیہ ، پروفیسر محمد اسد الدین ہوں گے جبکہ صدارت شعبۂ فارسی کے صدر پروفیسر عراق رضا زیدی کریں گے اور نظامت کی ذمہ داری پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے سر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *