جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف میں۱۹؍ و ۲۰؍ اپریل کو سالانہ جشن عید میلاد

Jamia 1پھپھوند، ۱۸؍اپریل: جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف میں دو روزہ سالانہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ۱۹؍اور۲۰؍ اپریل کو ہو گا۔واضح ہوکہ عیسوی تاریخ کے مطابق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ۲۰؍ اپریل ۵۷۱ء کو ہوئی تھی ،اسی مناسبت سے ہر سال جامعہ صمدیہ میں جشن عید میلادالنبی کا اہتمام ہو تا ہے ۔جامعہ صمدیہ کے سر براہ اعلیٰ مولانا الحاج سید محمد انور چشتی نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ۱۹؍ اپریل کو دن میں ۹؍ بجے سے ایک خصوصی پروگرام بعنوان’’ اسلام کا پیغام انسانیت کے نام ‘‘ برادران وطن کے لیے ہو گا ، جس میں انہیں مذہب اسلام کی خصوصیات، تعلیمات اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے روشناش کرا یاجائے گا۔ اس موقع پر علماے کرام خطاب کریں گے ۔ معروف ہندو اسکالراور ’’ اسلام آتنک یا آدرش‘‘ نامی کتاب کے مصنف سوامی لکشمی شنکر اچاریہ بھی غیر مسلموں سے خطاب کرتے ہوئے اسلام کی خوبیوں کو اجا گر کریں گے ۔ واضح رہے کہ انجمن چشتیہ صمدیہ مصباحیہ ، پھپھوند کے زیر اہتمام سات سالوں سے اس موقع پر جلسے کا انعقاد ہوتا آرہا ہے ، جس میں کثیرتعداد میں غیر مسلم برداران وطن بھی شر کت کیا کرتے ہیں ۔
جلسہ عید میلادا لنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد۲۰؍ اپریل کو بعد نماز عشا ہو گا ، جس میں خطاب کر نے کے لیے الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے استاذ مولانا مبارک حسین مصباحی ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ مبارک پور اور سید فضل اللہ چشتی صابری تشریف لا رہے ہیں ۔جامعہ صمدیہ کے شیخ الحدیث حضرت مفتی انفاس الحسن چشتی نے بتایا کہ جامعہ کے طلبہ کے درمیان تحریری وتقریری مسابقے میں امتیازی وترغیبی انعامات حاصل کر نے والے طلبہ کو ۲۰؍ اپریل کے اجلاس عام میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *