ایس پی ہرپریت کے ہاتھوں لیڈی سنگھم کی پہلی اڑان کا اجرا

سہسرام ( رضیہ خاتون ): کیمور کی ایس پی ہرپریت کور کو کیمور ضلع کے عوام لیڈی سنگھم کے طور پر جانتے ہیں۔ گزشتہ روز ہرپریت کور  کی سوانح عمری کتابی شکل میں منظر عام پر آئی۔ اس کتاب کا نام لیڈی  سنگھم کی پہلی اڑان ہے۔ کتاب کا اجرا خود ایس پی کیمور ہرپریت کور نے کیا۔ کتاب میں ہرپریت کور نے کہا ہے کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہین ہوتا ہے۔صرف محنت اور لگن  کی بات ہے محنت کریں اور کامیابی پائیں۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا : میں بھی متوسط طبقہ سے ہوں اور آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنے بل بوتے پر ہوں۔
انہوں نے کہا: اتنا آپ جان لیں کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا کوئی شارٹ کٹ نہین ہوتا۔ ہرہریت کور ایک ایسا نام ہے جسے سن کر مجرم یا تو جرم کرنا چھوڑ دیتے ہیں یا پھر کیمور ضلع کو چھوڑ کر دوسری جگہ کوچ کر جاتے ہیں۔ہرپریت کور کے شوہر منو بیت سنگھ ڈھلون ایس پی رہتاس ہیں۔ لیڈی سنگھم کے بارے میں عوام کے تاثرات کو بھی اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ غریب عوام ایس پی ہرپریت کور کو اپنا مسیحا مانتے ہیں۔ پہاڑوں آباد گاؤوں میں انہوں نے بہت کام کیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے علاوہ دوسرے شعبوں میں بھی ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے سرکاری سہولتوں کا اچھا استعمال کیا ہے۔ فرقہ وارانہ فساد کے متعلق کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ کدرا بلاک میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کو چار گھنٹوں میں قابو کرکے امن و امان قائم کیا اور عام زندگی کو معمول پر لایا۔ ان کے ارادے اور عزائم کو دیکھتے ہوئے عوام نے انہیں لیڈی سنگھم  کا لقب دیا ہے۔ کیمور کے ڈی ایم  نے لیڈی سنگھم کی پہلی اڑان کے مصنف کی بہت پذیرائی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *