کرناٹک میں ایک لاکھ ۸۶؍ ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش

محمدامین نواز کی خصوصی رپورٹ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مالی سال۱۸۔۲۰۱۷کے لیے ایک لاکھ ۸۶؍ ہزار ۵۶۱ ؍ کروڑ روپے کا بجٹ ریاستی اسمبلی میں بدھ کو پیش کیا۔ انہوں نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا: تیاری کے بغیر نوٹ بندی کیے جانے سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیاکہ ان کی حکومت نے بنگلورو کو ایک مثالی شہر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ریاست میں زرعی ترقی کی شرح کم وبیش ڈیڑھ فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی۔ مالی سال ۱۸۔۲۰۱۷کے بجٹ سے شراب کا استعمال کرنے والوں میں خوشی ہے کیونکہ اس پر کوئی بھی اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز نہیں ہے۔ ریاست کے ۲۱؍ اضلاع میں ۴۹؍ نئے تعلقہ جات بنائے جائیں گے۔ ریاست کے کاروار، کوڈاگ، چامراج نگر، بیدر اور کوپل میں ایک ایک میڈیکل کالج کھولے جائیں گے۔ اسی طرح ٹمکور، دانگیرے، رام نگرا اور کولار میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال بنائے جائیں گے۔ بنگلورو میں ۱۹۸؍ نما کینٹین کے ذریعے پانچ اور ۱۰؍ روپے میں کھانا ملے گا۔ اسی طرح انابھاگیہ اسکیم کے تحت فی کس ماہانہ پانچ کلو کی بجائے سات کلو گرام چاول دیے جائے گا۔

بجٹ کی چند اہم جھلکیاں
نئے مالی سال کے لیے پیش کردہ بجٹ میں کسانوں کو سبسیڈی دینے کے ساتھ ہی چار ہزار ۲۳؍ گرام پنچایتوں میں باپو جی سروس سینٹر قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ کرناٹک سول سروسز میں خواتین کو ۳۳؍ فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز پیش کی گئی۔ عالمی کنڑ سمیلن کے لیے۲۰؍کروڑ روپے کا گرانٹ ۔ سوچھ کرناٹک کے لیے نئی’سمارا‘ اسکیم کے تحت ۲۸؍ لاکھ بیت الخلاء بنائے جائیں گے، منگلور میں ونلاک اسپتال بنانے کا اعلان، آشا ورکروں کے لیے ایک ہزار روپے کا اعزازیہ ، ریاست میں۴۶۰؍نئے گرام پنچایت ، آر ٹی اے دفاتر کو بنتوال، چنتامنی اور رانے بنور میں قائم کیے جائیں گے، ٹیکسی کا فائدہ اٹھانے کے لیے ایس سی ایس ٹی بے روزگارتین لاکھ روپے کی گرانٹ، دو اسٹروک آٹو مرحلہ وار ختم کیا جانا، بی بی ایم پی کے تحت ۴۳؍سڑکوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، کنڑا فلم انڈسٹری کی ترقی کے لییمیسور کے قریب ’ہماناؤ‘ میں حکومت فلم سٹی تعمیر کرے گی ، ایک لاکھ سے زائد والی دو پہیہ موٹر گاڑیوں پر۱۲؍فیصد سے بڑھا کر۱۸؍فیصد ٹیکس، بنگلورو کو ملک میں الیکٹرانک گاڑیوں کا سینٹر بنایا جائے گا۔باغبانی شعبہ کے لیے ایک ہزار ۹۱؍کروڑ روپے، ہبال فلائی اوور کو چوڑا کرنے کے لیے ۸۸؍کروڑ روپے تفویض،ہبال جنکشن پر انڈر پاس کی تعمیر ، طبی، انجینئرنگ اور پالی ٹیکنک کے ڈیڑھ لاکھ طلباء کے لیے لیب ٹاپ ، بھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت ۴۰؍ یونٹ تک بجلی کی مفت فراہمی،پورنا چندرا تیجسونی فاؤنڈیشن کے لیے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ ، رائچور میں نئی یونیورسٹی، نجی شعبہ میں ریٹائرمنٹ کی عمر۵۸؍سال سے بڑھا کر۶۰؍سال تک کیا گیا۔ کرناٹک میں نئی اسکول پالیسی نافذ کی جائے گی ، بنگلور کے مضافاتی علاقوں میں ٹرین اسکیم کے لیے ۳۴۵؍کروڑ روپے، ریاست میں ایک ہزار ۱۹۱؍ نئے پی یو لیکچرروں کی دو مرحلوں میں تقرری کی جائے گی۔ سلم علاقو ں میں ۱۰؍ ہزار لیٹر مفت پینے کا پانی، بنگلور۔چنئی۔چتر درگ کوریڈور کی اراضی کے حصول کے لیے ۴۰۰؍ کروڑ روپے، ۱۵۰؍کروڑ روپے کی لاگت سے ۱۲؍ کوریڈور کو فروغ دیا جائے گا، شرونبلگولا میں مہامستکابھیشکا کے لیے ۱۷۵؍کروڑ روپے، میسور میں ہوا بازی کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچہ کا فروغ، ہائی اسکول میں لڑکیوں کے لیے چوڑی دار یونیفارم، آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال کے لیے۳۰؍ ہزار روپے کی سبسیڈی، ٹینڈر شیور سڑک کی ترقی کے لیے۲۵۰؍ کروڑ روپے، ایڈیشنل ایکسائز پر ٹیکس ختم، کسانوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکروں کی خریداری پر۵۰؍ ہزار روپے کی سبسِڈی، ۳۰؍ کروڑ رپے کی لاگت سے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو تیار بیج کی فراہمی کے لیے مراکز کا قیام، ناریل کاشتکاروں کی مدد کے لیے نیرا پالیسی کو منظوری، زرعی شعبے کے لیے پانچ ہزار ۸۰؍ کروڑ روپے مختص، بیئر، فینڈی اور شراب پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں، استری شکتی گروپوں کے لیے موبائل کینٹین، ملٹی پلیکس میں ٹکٹ کی قیمت کم از کم ۲۰۰؍ روپے، ریاست کے ہر ضلع میں ساوی روچیموبائل کینٹین، انگریزی کو جماعت اول سے متعارف کرایا جائے گا، جنسی استحصال کا شکار خواتین کے لیے ۱۴۵؍طبی مراکز کے قیام کا اعلان، آنگن واڑی میں بچوں کودو مرتبہ انڈے دیے جائیں گے، ۲۵؍ لاکھ کسانوں کو ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ روپے کا قرض فراہم کرنے کا ہدف، کشیر ا بھاگیہ اسکیم کے تحت طلباء کو ہفتے میں پانچ دن دودھ فراہم کیا جائے گا۔

ساتویں پے کمیشن کو گرانٹ دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سدارامیا نئے مالی سال کے بجٹ میں جیسے ہی ریاست کے سرکاری ملازمین کے لیے ساتویں پے کمیشن کو گرانٹ دینے کے اعلان کیا، اس زمرے میں آنے والے افراد کے چہرے کھل اٹھے۔ بیدر میں توکرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائزایسو سی ایشننے اس کا جشن منایا۔شہر کے امبیڈکر سرکل پر منعقدہ جشن میں ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اورانتہائی مسرت کاا ظہار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *