چھیڑخانی کے الزام میں لڑکے کی پٹائی

کٹیہار، ۱۸؍ نومبر(اسدالرحمن) چھٹھ پوجا کے موقع پر آج یہاں صبح سویرے کوسی گھاٹ پر اس وقت ایک ہنگامہ ہوگیا جب کچھ لوگ ایک لڑکے کی پٹائی کرنے لگے۔

شہر کے ارگارہ چوک کے رہنے والے اس نوجوان پر لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کا الزام تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس نوجوان کے خلاف چند ایک خواتین کی شکایت پر وہاں پوجا کرنے آئے کچھ دوسرے لوگوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے ملزم کو پولس کے حوالے کرنے کی بجائے فیصلہ کے ساتھ ہی اسے عملی جامہ بھی پہنا نے کی کوشش کی۔ اسی دوران چند ایک دوسرے لوگوں نے بھیڑ کی گرفت سے لڑکے کو آزاد کروایا اور وہاں سے بھگاد یا۔ بات بات میں جس طرح ان دنوں ملک میں ماحول کے بگڑنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس کے پیش نظر ایک چشم دید نے کہا کہ ’اچھی بات یہ رہی کہ چھیڑخانی کا ملزم کسی دوسرے فرقے کا نہیں تھا، ورنہ نہیں معلوم حالات کیا رخ لیتے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *