کیرل بلدیہ انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کی بڑی کامیابی

کالی کٹ ، ۱۲؍نومبر: ملک کی جنوبی ریاست کیرل میں ہوئے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی پی آئی) نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 49نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تعلق سے اپنے ایک اخباری بیان میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدرایڈوکیٹ p3کے ایم اشرف نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کی کامیابی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عوام نے اس کو ایک بہتر سیاسی متبادل کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی آئی نے ریاست کیرل کے انتخابی میدان میں ایل ڈی ایف اور یوڈی ایف اتحا د کی موجودگی کے باوجود بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوللم میں ایک کارپوریشن اور دیگر اضلاع میں نو میونسپل وارڈوں اور ۳۹گرام پنچایت نشستوں پر کامیابی درج کی ہے۔

ایڈوکیٹ اشرف نے کہا کہ کیرل میں ایس ڈی پی آئی نے پچھلے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں پانچ گنا بہتر کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے لیے انہوں نے تمام ووٹروں اور پارٹی کارکنان کا شکریہ اد ا کیا اورانہیں یقین دلایا کہ عوام نے ایس ڈی پی آئی کے جن امیدواروں کو منتخب کیا ہے وہ لوگوں کی مثالی خدمت کریں گے اور اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔

واضح ہوکہ ۷؍نومبر کو کیرل کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آئے جس میں سی پی آئی ایم کی سربراہی والے ایل ڈی ایف نے پوری ریاست کی آدھی سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ اس الیکشن میں کانگریس کی قیادت والا یو ڈی ایف دوسرے نمبر پر رہا جبکہ بی جے پی نے بھی ۲۰۱۰کے مقابلے میں زیادہ سیٹوں پرجیت درج کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *