کیرل مندر آتشزدگی حادثہ میں ۸۰؍ ہلاک،۳۵۰؍ زخمی

(تصویر بشکریہ اے این آئی )
(تصویر بشکریہ اے این آئی )

کولام، ۱۰؍ اپریل(ایجنسیاں) جنوبی کیرل کے کولام ضلع کے پاراوور میں واقع پوٹنگل دیوی مندر میں بھیانک آتشزدگی سے کم سے کم ۸۰؍افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے تین سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
روزنامہ ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ صبح سویر ے تقریباً ساڑھے تین بجے رونما ہوا۔ اطلاع کے مطابق اس مندر کے سالانہ جشن کے موقع
پر پٹاخے چھوڑے جارہے تھے ، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ ہوا۔
مندر آتشزدگی کے ۱۰۰؍ سے زیادہ متاثرین کو کولام کے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بہت سے زخمیوں نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔متاثرین کو علاج ومعالجہ کے لیے ترواننت پورم میڈیکل کالج اسپتال کے ساتھ ہی کولام میں واقع نجی اسپتالوں میں بھی داخل کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پٹاخوں کے ایک ذخیرہ میں آگ لگ گئی۔ دھماکوں کے اثر سے تراونکور دیواسوم بورڈ کی عمارت اڑ گئی۔
کیرل کے وزیر اعلیٰ اومن چانڈی نے اس حادثہ کی خبر کے بعد آج کا اپنا سبھی پروگرام رد کردیا ہے اور وہ جائے وقوع پر جارہے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پٹاخوں سے چھوٹنے والی کچھ چنگاریاں پٹاخے کے ایک گودام میں جاگریں جس سے اس میں آگ لگ گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *