خانقاہ منعمیہ میں خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

خانقاہ منعمیہ میں خون عطیہ کیمپ
✍️………….. ( پٹنہ…… ( نمائندہ
الشفاء بلڈڈونرس کلب پٹنہ اورمعروف سماجی تنظیم سلسلہ  پٹنہ کے تعاون و اشتراک سے خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ، پٹنہ سٹی میں خون عطیہ کیمپ کاانعقاد ہوا، جس میں22؍ افراد نے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت خون کا قیمتی عطیہ پیش کیا ،جبکہ تین افرادطبی معائنہ کے بعدخون دینے سے قاصر رہ گئے۔کیمپ کا افتتاح پروفیسرسید شاہ شمیم الدین احمدمنعمی کی دعاء سے ہوناتھا ۔ان کی غیر موجودگی میں جماعت اسلامی ہند پٹنہ کے امیر مقامی مولانا رضوان احمد اصلاحی،سلسلہ کے جنرل سکریٹری پروفیسر مسعود الرحمن ، سلسلہ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نسیم اختر، رکن محمد عاصم صدیقی ،ڈاکٹر فہیم الدین، شوکت علی، شہزاد  رشید اورماسٹر فخرعالم کی اجتماعی دعاء سے کیمپ کا افتتاح ہوا۔ واضح ہوکہ الشفاء بلڈ ڈونرس کلب کے تحت اس طرح کے کیمپ وقفے وقفے پر منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ یہ ادارہ جماعت اسلامی ہند،پٹنہ کے زیر نگرانی اپنے قیام سے اب تک متعدد بار اس طرح کا کیمپ لگا چکا ہے۔ اس کیمپ کوبلڈ بینک پی ایم سی ایچ کے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل رہی۔ کیمپ میں بیشتر افراد کو زندگی میں پہلی دفعہ خون دینے کا موقع ملا۔یہ لوگ خون دینے کے بعد کافی خوشی محسوس کررہے تھے اوران کے اپنے تاثرات تھے کہ وہ پریشان حال مریضوں کے لیے پیشگی خون کا عطیہ دے کر اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ سے دعاء ہے وہ اس خون کے عطیہ کو قبول فرمائے ۔
کلب کے سکریٹری ڈاکٹر فہیم الدین کی اطلاع کے مطابق اس کیمپ میں محمد نوشاد،محمد ریحان، عبداللہ رحمن، سنجیو، محمد فیروز، احمد امام، محمدشاہد عالم، سعید الحسن، محمد ارشاد، مصباح الرضا، محمد شہزاد رشید، محمد دانش اقبال، محمد اشرف انصاری، محمد شہادت اختر، محمد افتخار عالم، محمد منٹو، محمد فیروز،نوشاد انجم ، محمد شہنواز،  محمد خالد انصاری،محمد نو راللہ محمد اعجاز احمدنے خصوصی طور سے کیمپ میں شرکت کی اور خون کا عطیہ پیش کیا۔
اس کیمپ کے انعقاد میں خانقاہ منعمیہ اورجامعہ منعمیہ کے طلبہ واساتذہ کے علاوہ سلسلہ اور پٹنہ سٹی کے جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔اپنی مصروفیات کے باوجود مولانا سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے کیمپ کی سرپرستی کی اور پورے کیمپ کے احوال معلوم کرتے رہے۔
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *