مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھجراہا نے ماری بازی

Khojrah-Team-with-winning-Trophy
سمری بختیارپور،سہرسہ(محمد سرفراز عالم): آج ۲۴؍ جنوری کو یہاں کے رائے پورہ مڈل اسکول میدان پر وائی سی سی رائے پورہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھجراہا نے سمری بختیارپور کو ۱۸۵؍رنوں سے ہراکر جیت لیا۔بیس بیس اوروں کے اس میچ میں ٹاس جیت کر کھجراہا نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جس کو امتیاز عالم اور محمد کوثر کے شاندار کھیل نے صحیح ثابت کردیا۔ کھجراہا نے چھ وکٹ کے نقصان پر کل ۲۲۵؍ رن بنائے جس میں امتیاز نے ۷۴؍ رن اور محمد کوثر نے ناٹ آؤٹ ۵۵؍ رن بنائے ۔ اس کے جواب میں سمری بختیار پور کی پوری ٹیم صرف ۴۰؍ رنوں پر سمٹ گئی۔ مخالف ٹیم کو اتنے کم رنوں پر سمیٹنے میں ہرفن مولا کھلاڑی محمد کوثر کا بڑا اہم کردار رہا۔ انہوں نے بہت اچھی گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹ جھٹکے۔ محمد کوثر کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیاگیا۔

Kausar-with-his-bicycle-he-got-as-man-of-the-match-award