کمار سنجے کانگریس کمیٹی سوشل میڈیا کے کوآرڈینیٹر بنے

پٹنہ(نامہ نگار):

کمار سنجے سنہا
کمار سنجے سنہا

بہار پردیس کانگریس کمیٹی کے صدرڈاکٹر اشوک چودھری نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے خزانچی کمار سنجے سنہا کو پارٹی کے سوشل میڈیا سیل کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر چودھری نے کمار سنجے کو سوشل میڈیا سیل کی ذمہ داری دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے کانگریس پارٹی کی پالیسیوں کے پرچار میں مدد ملنے کے ساتھ ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت کو مزید مضبوطی ملے گی۔
اس موقع پر کانگریس کے ترجمان سمن کمار ملک نے کہا کہ کمار سنجے سنہا پارٹی کے پرانے اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔ کمار سنجے کو سوشل میڈیا سیل کی ذمہ داری دیے جانے پر بہار پردیس کانگریس پارٹی کے نائب صدر برجیش پانڈے، سبودھ کمار، جنرل سکریٹری ڈاکٹر امبج کشور جھا، برجیش پرساد منن، ترجمان ایچ کے ورما لال بابو لال، ونود کمار سنگھ یادو، اودے شرما، رنجیت کمار جھااور گنجن پٹیل نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *