محمد حسن کی بیوہ قمرالنساء کا انتقال، تدفین بعد نماز مغرب ہوگی

سمری بختیارپور، ۶؍ فروری: اسلامیہ ہائی اسکول سمری بختیار پور کے سابق سکریٹری محمد حسن صاحب مرحوم کی بیوہ محترمہ قمرالنساء کا آج دو پہر بعد تقریباً ایک بجے ان کے گاؤں کسمہی میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کم وبیش ۷۰؍ برس کی تھیں اور گذشتہ دوتین ماہ سے بیمار تھیں۔ان کے پسماندگان میں توقیر عالم، علی امام اور نذر امام کے علاوہ چھ بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ مرحومہ صوم صلوٰۃ کی پابند ہونے کے ساتھ ہی بہت ملنسار تھیں۔ علاقہ کے ایک بہت ہی متمول گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجودانہوں نے سادگی کے ساتھ زندگی بسر کی۔ قمرالنساء اپنے والد محترم مرحوم قیام الدین کی چھ اولادوں میں سے دوسری اور پہلی بیٹی تھیں۔ ان کے تین بھائی نور عالم ، سرکردہ سیاسی لیڈر ظفر عالم اور صفی عالم ہیں۔ مرحومہ ان کے انتقال پراترپردیش مدرسہ بورڈ کے رکن مولا نا غلام شبیر فریدی ، ماسٹر تنویر عالم ، محمد منور عالم اور صحافی اسفر فریدی کے ساتھ ہی علاقہ کی دوسری معزز شخصیات نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *