ادبی سرگرمیاں زبان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہیں: عبدالرحمن

نئی دہلی، ۲۷؍ فروری(نامہ نگار) : معروف وکیل اور عالمی اردو ٹرسٹ کے بانی چیئرمین عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ اردو زبان بڑی سخت جان ہے اور یہ ہر حال میں زندہ رہے گی۔ گذشتہ دنوں ’نیوزان خبر‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمینار، کانفرنس ، مشاعرے اور دوسرے ادبی پروگرام زبان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہوتے ہیں، اس لیے ان کا اہتمام ضروری ہے۔

عبدالرحمن نے عالمی اردو ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ اس میں کچھ کمی آئی ہے لیکن کام اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفر اور دوسری مصروفیتوں کے سبب وہ عالمی اردو ٹرسٹ کے کاموں پرپچھلے دنوں زیادہ توجہ نہیں دے سکے ، اس کے باوجود کئی اہم کام ہوئے ہیں، جو جلد ہی اردو دوستوں کی خدمات میں جلد ہی پیش کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *