مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم کے ایک حافظ قرآن کی دستار

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️

بنما اٹہری بلاک کے سربیلہ پنچایت میں واقع مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم قاسم پور میں ایک سادہ تقریب منعقد کر ایک طالب علم کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر دستار فضیلت باندھی گئی. مدرسہ کے احاطے میں منعقد یہ تقریب زیر سرپرستی سید قسیم اشرف صاحب منعقد ہوئی. اس موقع پر مدرسہ کے بچوں نے نعت رسول مقبول اور مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کر اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا. اس کے بعد حفظ قرآن پاک مکمل کرنے والے طالب علم محمد ہارون ابن عبدالکلام جن کا تعلق بشن پور سے ہے اور جنہوں نے مدرسہ کے استاد قاری عبدالرحمن کے زیر نگرانی اپنی حفظ مکمل کی کے سر پر سید قسیم اشرف صاحب کے ہاتھوں دستار باندھی گئ. اور ان کی ہی دعاؤں پر پروگرام اختتام کو پہنچا.

پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں صدر تنظیم ائمہ مساجد الحاج حافظ ممتاز رحمانی . قاری گلزار احمد. مولانا ضیاء الدین  ندوی. مفتی ظل الرحمن قاسمی ، مولانا وزیر  ندوی بھاگلپوری. صدر مدرسہ مفتی محمد فیاض  قاسمی. سکریٹری مدرسہ محمد انتظار احمد .  ماسٹر محمد ظفر  ترہا.  وجیہ احمد تصور . تنویر ریحان  قاسمپور. محمد ذوالفقار  قاسمپور. محمد صابر . محمد صادق  مبارکپور. منور عالم کسمی. عبدالآحد  قاسمپور. محبوب عالم اشرفی، جعفرامام، مولانا منظور عالم، مولانا محمد ایوب وغیرہ نے شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب بنایا اور نئے حافظ قرآن کو دعاؤں سے نوازا.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply