مدرسہ قاسمیہ دارالقران میں دعائیہ مجلس کا انعقاد

وجیہ احمد تصور کی رپورٹ ✍️

  1. سہرسہ….  علم کی اہمیت اسلام میں کیا ہے اس کا اندازہ ہم اس بات سے ہی لگا سکتے ہیں کہ جہاں علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے وہیں قرآن کی پہلی آیت اقراء اتری…  حافظ قرآن وہ خوش نصیب ہیں جو اپنے ساتھ اپنے رشتہ داروں کو بھی جنت میں لے جائیں گے اور ایسے ہی چار خوش نصیب ہیں جو آج مکمل حافظ قرآن بن  گئے ہیں. اس میں ابو نصر جیسا محنتی اور لگن والا حافظ قرآن بھی ہے جس نے 8ماہ میں 22 پارہ حفظ کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرنے کا کام کیا ہے.
درج بالا خیالات کا اظہار حضرت مولانا و مفتی اقبال صاحب قاسمی نائب مہتمم واستاذحدیث جامع العلوم مظفرپوری نے مدرسہ قاسمیہ دارالقران میں منعقد دعائیہ مجلس پروگرام میں کیا.  اس موقع پر انہوں نے حفظ قرآن کی فضیلت واہمیت پر  تفصیلی خطاب فرمایا.
      مدرسہ قاسمیہ دارالقرآن سمری بختیار پور (بازار) ضلع سہرسہ بہارایک ہمہ وقتی,اقامتی,دینی وعصری درسگاہ ہےجوکوسی کمشنری کی مشہوربزرگ شخصیت عارف باللہ حضرت اقدس سید ابوالقاسم اشرف صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ایک روحانی یادگارہے اورحضرت موصوف کے باکمال فرزندارجمند وجانشیں پیرطریقت حضرت پروفیسرالحاج سیدقسیم اشرف صاحب مدظلہ العالی کی سرپرستی میں تعلیمی,تربیتی اوراصلاحی سرگرمی میں شب وروزمصروف ہے
          یہاں دینیات اوردرجہ حفظ کی تعلیم وتربیت 5 محنتی مشفق ومربی اساتذہ کی زیرنگرانی ٹھوس دیجاتی ہے,جسکی جانچ اورپرکھ کےلئےہرسال باضابطہ ششماہی اورسالانہ امتحان ہوتاہے جسمیں بحیثیت ممتحن علاقہ کےباصلاحیت,مستندعلماءکرام وحفاظ تشریف لاتےہیں,بعدامتحان اپنی تاثرات میں مفیدمشوروں سےنوازتےہیں
           ہرسال کی طرح امسال بھی مدرسہ کے 4 طلباء  حافظ شریف ابن فاروق علی بلواپار،  حافظ رمضان علی ابن عبدالحکیم اندھری،  حافظ شکیل ابن عبدالستارحسین چک، حافظ ابونصرابن اویس نشتر حسن پور سمستی پور نےحفظ قرآن مکمل کیا اس میں سے محمد  ابونصر نے امسال صرف آٹھ مہینےمیں 22 پارے حفظ مکمل کیا.
 سرپرست مدرسہ  پروفیسرالحاج سیدقسیم اشرف صاحب کی صدارت میں  منعقد اس دعائیہ مجلس میں حضرت مولانا و مفتی اقبال صاحب قاسمی نائب مہتمم واستاذحدیث جامع العلوم مظفرپوری نےحفظ قرآن مکمل کرایا.
      اس مبارک مجلس کاافتتاح مدرسہ ہذاکےطالبعلم  پھول محمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور حمدباری تعالی ونعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  چاند محمد و عبدالودود نے پیش کیا جبکہ نظامت کےفرائض مولانا ومفتی وقاضی محمدشاداب اعظم قاسمی نےانجام دیا ,اوریہ کاروں حضرت مولانامشیرالدین صاحب قاسمی صدرالمدرسین مدرسہ ہذا,ودرجہ حفظ کےجفاکش,محنتی ومشفق استاذحافظ ندیم صاحب جامعی کی زیرنگران منزل مقصودتک پہونچا
    اس مبارک موقع پر مفتی سعیدالرحمن صاحب قاسمی مفتی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ , مولانا سید منظرالحسن , مولانا مظاہرصاحب مظہری , ماسٹر محمد عرفان  , محمد  اختر , محمد  اسعد , حافظ فیروز عالم  , حاجی نسیم الدین  سکریٹری مدرسہ ہذا, محمد  سرور عالم , ماسٹر رضاءاللہ، حافظ محمد ندیم جامعی   کےعلاوہ علاقہ کےمعززشخصیات کی شرکت ہوئیں,اخیرمیں صدرموصوف کی دعا اور صدر مدرس مولانا مشیر الدین قاسمی کے شکریئے پر مجلس اختتام کو پہنچا.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *