بہار انجمن کے ذمہ دار الحاج انظارعالم کی ”رہبربنات“ میں تشریف آوری خوش آئند

بہار انجمن کے ذمہ دار الحاج انظارعالم کی ”رہبربنات“ بورام، بیرول (دربھنگہ) میں تشریف آوری خوش آئند
دربھنگہ: (پریس ریلیز) ۔ رہبربنات بورام، بیرول ضلع دربھنگہ بہار کا ایک عظیم الشان منفرد و ممتاز پہلا مدرسہ ہے، جہاں شرعی حدود میں رہ کر 450 صرف لڑکیوں کے لئے علوم دینیہ اور علوم عصریہ کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام ہے، جس میں 100 سے زائد طالبات دارالاقامہ میں رہتی ہیں۔ ادارہ کے سکریٹری مولانا نثاراحمد قاسمی کی کاوش سے ادارہ دن بہ بدن آگے بڑھتا جارہا ہے۔ ان دنوں بھارت کے دورہ پر تشریف لائے بہار انجمن کے ذمہ دار الحاج انظار عالم (سمستی پور) حال مقیم جبیل سعودی عرب کی ”رہبربنات“ میں تشریف آوری ہوئی۔  ادارہ میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کو دیکھ کر انظارعالم کافی خوش ہوئے اور طلبات و معلّمات کے ساتھ خدام کی حوصلہ افزائی فرمائی، مزید انہوں نے مختلف جہتوں سے رہبربنات کا معائنہ کیا اور تعلیمی جائزہ بھی لیا۔
الحمدللہ انہوں نے انتظام و انصرام اور تعلیم و تربیت کے تعلق سے، اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی نیک دعاؤں سے مدرسہ کو نوازا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے الحاج انجینئر شکیل احمد،فاؤنڈر بہار انجمن بھی اس ادارہ میں تشریف لاکر معائنہ کیا تھا اور ضرورت کے پیش نظر تعمیری سلسلہ میں چھت کی ڈھلائی کے موقع پر خاطرخواہ بھرپور تعاون اپنے بہار انجمن کے رفقاء کے ذریعہ کروایا اور اس موقع پر جبیل سے بھی اچھا خاصا تعاون ہوا۔ اس موقع پر بہار انجمن کے ذمہ دار الحاج انظار عالم نے ادارہ کے سکریٹری کی کاوش کو سراہتے ہوئے اُنہیں جبیل تشریف لانے کی بھی دعوت دی۔
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply