مدھے پورا ریل انجن کارخانہ کا افتتاح، ہمسفر ٹرین کی ملی سوغات

وجیہ احمد تصور ✍️

سہرسہ……  وزیراعظم نریندر مودی نے آج موتیہاری سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کٹیہار – نئی دہلی کے درمیان چلنے والی نئی ٹرین ہمسفر ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا. یہ ٹرین وایا سہرسہ چلے گی. اس کے علاوہ مدھے پورا ریل انجن کارخانہ کا بھی افتتاح کیا. اس موقع پر انہوں نے شہر کی ترقی کے پانچ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں سے ایک منصوبہ موتیہاری اور باقی پٹنہ ضلع کے لئے ہے. وزیر اعظم نریندر مودی چمپارن ستیہ گرہ صدی تقریب میں شامل ہونے کے لئے آج ایک روزہ دورہ پر بہار پہنچے ۔ مودی کا پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچنے پر گورنر ستیہ پال ملک ، وزیر اعلی نتیش کمار ، اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری اور نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی نے استقبال کیا ۔وزیر اعظم کے پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے وہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ مشرقی چمپارن کے موتیہاری کے لئے روانہ ہوگئے  جہاں  انہوں نے  بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ‘چمپارن ستیہ گرہ ‘صدی کی تقریب کے اختتام کے موقع پر پروگرام یں شامل ہوئے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *