مدھوبنی لوک سبھا انتخابی حلقہ سے نظرعالم ہوں گے امیدوار: پپو خان

مدھوبنی (پریس ریلیز) کئی دنوں سے مدھوبنی لوک.          سبھا انتخابی حلقہ میں مسلم اُمیدواروں کو لے کرکھینچا تانی کا سلسلہ بنا ہوا تھا۔ مدھوبنی بہار میں سب سے زیادہ مسلم ووٹرس والا انتخابی حلقہ ہے اور یہاں کے مسلمانوں کو پوری اُمید تھی کہ یہاں سے کسی نہ کسی مضبوط مسلم امیدوار کو عظیم اتحاد انتخاب لڑائے گا لیکن تیجسوی یادو کی ناپاک منشاء نے مسلمانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ایک ایسے شخص کو وی آئی پی پارٹی کے ذریعہ امیدوار بنایا ہے جو زمین مافیا ہی نہیں بلکہ شرپسند عناصربھی ہے۔ مالپٹی کے رہنے والے محمد گلاب کی زمین تک کو جبراً قبضہ کرلیا ہے ۔ ایسے میں تیجسوی یادو کا مسلم مخالف چہرہ صاف اُجاگر ہوچکا ہے۔ کئی دنوں تک دو سینئر نیتاؤں کا بھی انتظار کیا گیا ہے کہ وہ شاید اس حلقہ سے اپنی امیدواری پیش کریں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ اس لئے اب آل انڈیا مسلم بیداری کارواں جو سماجی و فلاحی تنظیم ہے اُن کے صدرجناب نظرعالم صاحب نے مدھوبنی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مذکورہ اطلاع مسلم بیداری کارواں کے نائب صدرمقصودعالم پپو خان نے پریس بیان جاری کر دی ہے۔ مسٹرخان نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی کی تاریخ کا اعلان ان شاء اللہ9 اپریل کی بیٹھک کے بعد کیا جائے گا۔ مسٹرخان نے مدھوبنی حلقہ کی عوام سے حمایت اور دعاء کی درخواست کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک واحد مسلم امیدوار ہوں گے نظرعالم۔ یہ بہت بہتر موقع ہے اپنی قیادت کھڑا کرنے کا۔ سبھوں کو مل جل کر نظرعالم کو کامیاب بنانے کی مہم میں ساتھ دینا چاہئے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply