موجودہ سرکار پرلوگوں نے ایک بارپھر اعتماد کیا …. چودھری محبوب علی قیصر

اقلیتوں کی اکثریت این ڈی اے کے ساتھ،موجودہ سرکار پرلوگوں نے ایک بارپھر اعتماد کیا  :چودھری محبوب علی قیصر

 

سہرسہ(زیڈرحمن )ایل جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور آل انڈیا حج کمیٹی کے چیئرمین چودھری محبوب علی قیصر نے نامہ نگار قومی تنظیم کوبتایا کہ ہم سب سے پہلے کھگڑیالوک سبھا کی عوام کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ ان لوگوں نے دوبارہ خدمت کرنے کا موقع دیا،ہم ان کے امیدوں پر کھڑا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس عام انتخاب میں اقلیتوں نے این ڈی اے کوبھرپورووٹ دیکرمودی سرکار پرایک بارپھراعتمادکیاہےاورمودی جی کاشروع ہی سے نعرہ ہے سب کاساتھ سب کا وکاس سب کاوشواس ،انہوں نے مزید کہا کہ کھگڑیامیں فوڈپارک کوبہت جلد شروع کیا جائے گا جس سے روزگارکے مزید مواقع پیدا ہوں گے یہ اس علاقہ کیلئے بڑا کام ہوگاکیوں کہ بہار کاسب سے پسماندہ اور بدحال علاقہ ہے جومختلف ندیوں سے گھراایک ٹاپونماں ہے،اسی طرح کوسی ندی پربہت دنوں سے پل کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کودیکھتے ہوئے ایم پی نے بھروسہ جتلایاکہ اس سمت میں بہت جلد کامیابی نظر آئے گی، ساتھ ہی ایم پی نے کہاکہ ماضی میں جس طرح مختلف ٹرینوں کی آمد ورفت اور ٹھراوکیلئے کوشش کی گئی اسی طرح یہ کوشش اور بھی تیزی کے ساتھ جاری رہے گی ،علاقہ میں جوکمی بیشی رہ گئی ہے اسے پوراکرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، حج کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو بہتر سہولیات مہیا کرانےکیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے.

واضح رہے کہ کھگڑیاکے موجودہ ایم پی محبوب علی قیصر کاخاندان ہمیشہ سے اس حلقہ کے مسلمانوں کی نمائندگی کرتارہاہےاورکانگریس پارٹی سے پچاس سالہ اٹوٹ رشتے کوتوڑکرمجبوراگذشتہ الیکشن میں این ڈی اے کے اکلوتے ایم پی منتخب ہوئے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا، آپ کی قابلیت اور صلاحیت کودیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین کی ذمہ داری بھی دی جسے بحسن وخوبی نبھارہے ہیں، خاص بات یہ ہے کہ محبوب علی بے داغ سیاست کاہنراچھی طرح جانتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ کھگڑیالوک سبھا سے آج تک کوئی مسلم ایم پی منتخب نہیں ہوا لیکن موجودہ ایم پی نے سارے حدود  کوتوڑتے ہوئے دوبارہ ایم پی بننے کاخطاب اپنے نام کیا ہے.

 

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply