مہیش شرما نے نیتاجی کی پچاس مزید فائلیں جاری کیں

نیتا جی کی فائلیں ریلیز کرتے ہوئے وزیر ثقافت مہیش شرما
نیتا جی کی فائلیں ریلیز کرتے ہوئے وزیر ثقافت مہیش شرما

نئی دہلی، ۲۹ مارچ (پریس ریلیز): ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مہیش شرما نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق ۵۰ فائلوں کا دوسرا سیٹ جاری کیا۔ ان فائلوں کو www.netajipapers.gov.in ویب پورٹل پر آن لائن جاری کیا گیا۔ پچاس فائلوں کا یہ سیٹ پرائم منسٹر آفس (پی ایم او) سے ۱۰، وزارت داخلہ سے ۱۰ اور وزارت امور خارجہ سے ۳۰ فائلوں پر مشتمل ہے، جو کہ ۱۹۵۶ سے ۲۰۰۹ کے دور سے متعلق ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیتا جی سے متعلق ابتدائی بات چیت، علاج اور ڈجیٹائزیشن سے متعلق ۱۰۰ فائلوں پر مشتمل پہلا سیٹ وزیر اعظم نریندر مودی نے ۲۳ جنوری، ۲۰۱۶ کو نیتا جی کی ۱۱۹ویں برسی کے موقع پر جاری کیا تھا۔

موجودہ ۵۰ فائلوں کا یہ اجراء عوام کی مسلسل مانگ پر اور تحریک آزادی کے سلسلے میں محققین کی سہولت کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ یہ تمام فائلیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے ذریعہ چھانٹنے اور پاس کرنے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *