امرہے حضرت امام حسین کی شہادت: نتیش کمار

پٹنہ(نامہ نگار):
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یوم عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام

نتیش کمار
نتیش کمار

حسین اور ان کے ۷۲؍ساتھیوں نے حق وانصاف کی خاطر قربانی دی اور ان کی شہادت امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے سبھی ساتھی ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے اور قربانی کا عظیم نمونہ پیش کیا۔ انہوں نے بہار کے باشندوں سے آپسی میل جول ، بھائی چارگی اور اتحاد ویکجہتی کے ساتھ یوم عاشورہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے سبق لیتے ہوئے ظلم ، ناانصافی اور دہشت کے خلاف ماحول بنانا چاہیے اور حق وانصاف کے لیے ہر وقت بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *