صحافت کے نصاب میں صحت مند توسیع ہونا ضروری: کرنل راٹھور

IIMCاطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اردوکورس سے تربیت یافتہ آسیہ ممیونہ کوسنددیتے ہوئے

نئی دہلی،۷؍ فروری: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت قومی اہمیت کے حامل انسٹی ٹیوٹ کو آئی آئی ایم سی کا درجہ دینے کے لیے سرگرمی سے کام کررہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ موجودہ رجحانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ اپنے کورس کے نصاب میں انیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق نئے کورسیز شروع کرنے پر بھی کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور صحافت سے جڑے طلبا کو اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں ایک متوازن سوچ کو شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ خود ضابطگی کے جذبے پر عمل کیا جائے۔ کرنل راجیہ وردھن راٹھور ۱۵۔۲۰۱۴ کے تعلیمی سال کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیو نی کیشن کی۴۸؍ویں تقسیم اسناد کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب میں سکریٹری برائے اطلاعات و نشریات سنیل اروڑا نے بھی شرکت کی۔
کرنل راٹھور نے کہا کہ طلبا اور انسٹی ٹیوٹ کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں آسکتا ہے، جو طلبا کی فلاح و بہبود اور روزگار کی اہلیت سے متعلق معاملوں پر غوروخوض کرنے کے علاوہ مسائل کے حل کے لیے کام کرے۔ انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں ہمیشہ ایک تعمیری سوچ اپنائیں اور اپنی معلومات اور ہنر مندی کو فروغ دیں۔
اس موقع پر آئی آئی ایم سی کے چیئر مین اور اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنیل اروڑا نے کہا کہ صحافت بہت ہی چیلنج والا پیشہ ہے۔ تقریب میں مختلف زمروں میں تمام کورسز کے ۳۰؍طلبا کو خصوصی ایوارڈ عطا کیے گئے ۔سند حاصل کرنے والوں میںآئی آئی ایم سی کے اردوکورس کی ایک طالبہ آسیہ میمونہ بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے آئی آئی ایم سی میں اردوکورس کے ذمہ دارپروفیسرہیمنت جوشی نے کہاکہ آئی آئی ایم سی نے سال ۲۰۱۳ء میں اردوصحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے ا س لیے ایک سرٹی فکیٹ کورس متعارف کرایاتھا،جس نے پوری کامیابی سے دوسال مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان دوسالوں کے دوران آئی آئی ایم سی کے تربیت یافتہ فضلاء کومشہورمیڈیاہاؤسزمیں کام کرنے کاموقع ملاہے،یہ لوگ راجیہ سبھاٹی وی،آل انڈیاریڈیو،ای ٹی وی،زی ٹی وی،یواین آئی جیسے اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارایہ کورس پانچ ماہ کاہوتاہے،جس میں ہماری پوری توجہ اردوصحافت پرہوتی ہے،طلباء وطالبا ت کورپورٹنگ،پیج میکنگ،پروگرامنگ اوراس سے متعلق تکنیکی معلومات دی جاتی ہے،اردوٹائپنگ،فوٹوشاپ،کورل ڈرا، ترجمہ اوردیگرروایتی مہارتوں کی تربیت بھی کورس کا حصہ ہے،اسی کے ساتھ ساتھ نیومیڈیا(سائٹ بنانے،سوشل سائٹس کے استعمال اورمعلوماتی سائٹوں کے ذریعہ خبرنکالنے کے طریقے)،بزنس رپورٹنگ،جرنلزم کاقانون،فوٹوجرنلزم،ٹی وی پروگرامنگ اورریڈیوبراڈکاسٹنگ کی ٹریننگ بھی شامل ہے۔تقریب میں آئی آئی ایم کے سینئرپروفیسرجے شری جیٹھوانی،انوبھوتی یادو سمیت سینئراساتذہ موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *