انجمن ترقی اردو سہرسہ کی میٹنگ میں سمینار منعقد کرنے کا فیصلہ

سہرسہ سے وجیہ احمد تصور کی رپورٹ ✍

بہار انجمن ترقی اردو  سہرسہ ضلع کمیٹی کی ایک میٹنگ زیر صدارت ضلع صدر محمد شاہد علی علیگ منعقد ہوئی. میٹنگ میں سہرسہ اور سمری بختیار پور سب ڈویژنل کمیٹی کو ریاستی کمیٹی کے ذریعے منظوری دئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ریاستی سکریٹری عبدالقیوم انصاری کا اس کے لئے شکریہ ادا کیا.

میٹنگ میں سمری بختیار پور بازار میں ایک لائبریری کی سخت ضرورت محسوس کی گئی اور لائبریری کی زمین مہیا کرانے کی ذمہ داری کمیٹی کے فعال رکن حافظ محمد ممتاز رحمانی کے سپرد کی گئی. میٹنگ میں ضلع کے تمام سرکاری آفسوں کا معائنہ کر جہاں اردو بورڈ نہیں ہو اس آفس میں اردو میں بورڈ لگوانے کے لئے انجمن ترقی اردو کے ضلع اور سب ڈویژنل کمیٹی کے ارکان ذمہ دار افسران سے مل کر اس سلسلے میں پہل کریں گے. اس میٹنگ میں آئندہ اگست ماہ میں سمینار کرانے پر بھی غور کیا گیا. المسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن، تریانواں کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے  اس سمینار کے  کامیاب انعقاد کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینر وجیہ احمد تصور اور ممبران میں حافظ محمد ممتاز رحمانی، محمد سلطان اور فاخر امام بنائے گئے ہیں.  . میٹنگ میں معروف صحافی شاہنواز بدر قاسمی نے شرکت کر میٹنگ میں نہ صرف چار چاند لگا دیئے بلکہ اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازا.  میٹنگ میں دیگر لوگوں کے علاوہ ضلع انجمن ترقی اردو سہرسہ کے عہدے داران مولانا مظاہرالحق، حافظ محمد ممتاز رحمانی، فاخر امام، محمد نعیم الدین صدیقی, ابو قتادہ  وغیرہ شامل تھے.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *