مسلم پرسنل لا بورڈ کے خواتین ونگ کی میٹنگ

پٹنہ (نمائندہ) : 15 اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں “دین بچاؤ ، دیش بچاؤ  کانفرنس” طلب کرنے کے اپیل  کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی خواتین  ونگ بہار نے اس کانفرنس کی  زبردست  کامیابی کیلئے ایک غیر رسمی نشست  اس کی  کنوینر  ڈاکٹر  مہ  جبیں  ناز کی صدارت میں ہوئی. اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے ملک کا  اقتدار ایسے ہاتھو میں ہے جو ملک کو نفرت کی آگ  میں جھونکنا چاہتے ہیں اور خاص طور پر ایک  خاص مذہب  کے خلاف زہر اگلنے کا کام کرتے ہیں. ایسے وقت میں کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ  کے بینر کے تحت امارت  شرعیہ کی طرف سے  منعقدہ   اس کانفرنس کی شاندار    کامیابی  کے لئے بھرپور کوشش ہونی  چاہئے اور اسی سلسلے  میں خواتین ونگ بہار  بھی کانفرنس  میں بھاری بھیڑ  جمع  کرنے کے لئے حکمت عملی بنانے میں جٹ گئی ہے اور   آج کی نشست   اسی کی کڑی ہے.  اس کانفرنس میں جھارکھنڈ، بہار، اڑیسہ اور مغربی بنگال جیسے  چار ریاستوں سے تقریبا پانچ لاکھ لوگوں کے  جمع  ہونے کا امکان ہے جس  کے لئے مسلم اور غیر مسلم دونوں مذاہب کے  مقررین کو مدعو کیا گیا ہے. کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک میں بگڑتی سماجی حیثیت پر بحث کرنا ہے.  کانفرنس میں  مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں کے نمائندوں کو بھی  مدعو کیا گیا ہے.  اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ خواتین  ونگ بہار کی میٹنگ میں   ہولی ویزن پبلک اسکول  کی خاتون   ٹیچروں  نے حصہ لیا. میٹنگ میں   نصرت صلاح الدین،   عائشہ مشتاق،   انور جہاں،   شبانہ پروین، فرحت زاہد،  رونق توفیق اور   رضیہ سلطانہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا –
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *