یوم جمہوریہ کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے نشست منعقد

بہارشریف (محمد دانش):یوم جمہوریہ کی اہم تقریب صغریٰ ہائی اسکول کے میدان میں منعقد ہوگی۔ تقریب کو خو شگوار اور کامیاب بنانے کی غرض سے منگل کو ضلع انتظامیہ کی اہم نشست منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت اے ڈی ایم نوشاد احمد نے کی۔ اس مو قع پرطے پایا کہ 26؍جنوری کو صبح9؍بجے پرچم کشائی کی جائے گی۔ پریڈ میں پولس لائن ،این سی سی ، سینک اسکول وغیرہ کے جوان حصہ لیں گے۔ اس موقع پر مختلف محکمہ کی جانب سے جھانکی بھی نکالی جائے گی۔ نشست میں کہا گیا کہ نگر نگم کے ذریعہ پورے شہر کی صفائی بہتر طریقے سے کرائی جائے گی۔ میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *